• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران سے ملاقاتوں کا کیس، سپریم کورٹ کا جیل انتظامیہ سے ریکارڈ پیش کرنیکا حکم

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)عمران سے ملاقاتوں کے کیس میں سپریم کورٹ نے جیل انتظامیہ کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیدیا ، اسلام آبادانتظامیہ اورپنجاب حکومت سے بھی رپورٹیں طلب ،ایڈیشنل یڈوکیٹ جنرل کادرخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض ،مزید سماعت تین ہفتوں کے لئے ملتوی ۔ سوموار کے روز سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقاتوں متعلق درخواستوں کی سماعت کی ،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ جامع رپورٹ جمع کرائی جائے، بتائیں کہ اب تک ان کی کل کتنی ملاقاتیں ہوئی ہیں، کب کب ،اور کس کس کے ساتھ ملاقا ت کرائی گئی،اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت طلب کی ،،فاضل جج نے وکیل سلمان اکرم راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے د ہائی کورٹ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ اس حوالہ سے میڈیا سے گفتگو نہیں کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید