راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) کمشنر راولپنڈی ڈویژن ثاقب منان نے شہریوں کی سہولت کے لئے بلڈنگ اور زوننگ بائی لاء کے اختیارات میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کو منتقل کر دیئے ۔ تمام قوانین کے نفاذ اور عملدرآمد کرانےکے اختیارات چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کو مل گئے ہیں۔قبل ازیں بلڈنگ اینڈ زوننگ کے تمام اختیارات کمشنر راولپنڈی کے پاس تھے ۔