ملتان (سٹاف رپورٹر) سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ساہیوال سرکل عظمت علی خان نے صارفین کی شکایات اور مسائل کے حل کے لئے ساہیوال سیکنڈڈویژن میں کھلی کچہری لگائی جس میں 13صارفین نے بلوں کی اقساط، بلوں کی تاریخ ادائیگی میں توسیع، نئے کنکشنز کی تنصیب اور میٹرز تبدیلی کی شکایات پیش کیں۔ ان شکایات پر موقع پر احکامات جاری کردئیے گئے۔