• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر، کچھ لوگ بے بس دکھائی دیتے ہیں، شاہ محمود

لاہور(جنگ نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ بے بس دکھائی دیتے ہیں جو عیاں ہے۔صحافی نے شاہ محمود سے سوال کیا کہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کیوں درج نہیں کی جارہی؟ اس پر ان کا کہنا تھاکہ کچھ لوگ بے بس دکھائی دیتے ہیں جو عیاں ہے، سابق وزیراعظم پر حملہ ہوتا ہے اور تھانا لیت و لعل سے کام لے رہا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ لگتا ہے پولیس دباؤ کا شکار ہے، ملزم کااقبالی بیان منٹوں میں وائرل کردیا گیا، آئی جی پنجاب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر ایف آئی آر درج نہ ہوئی توعدالتوں میں جائیں گے، رانا ثنا خود کو وزیرداخلہ نہیں غنڈہ سمجھتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید