• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا سیٹلائٹ راکٹ بھیجنے کا کامیاب تجربہ

تہران(اے ایف پی) ایران نے ہفتے کو اعلان کیا ہے کہ اس نے خلاءمیں ایک سیٹلائٹ بھیجنے کے لئے راکٹ بھیجا ہے یہ اقدام روس کی مدد سے لاؤنچ کئے گئے تین ماہ قبل سیٹلائٹ کے بعد کیا ہے جبکہ امریکا نے کہا ہے کہ ایران کا یہ اقدام جوہری ہتھیار لے جانے والے بیلاسٹک میزائل کی طرف اقدام کا حصہ ہے جس کے جواب میں ایران کا کہنا ہے کہ اس کے تمام اقدام ایران کے تحفظ کے لئے ہیں نہ کہ شرانگیزی کی کے لئے۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ خلاء میں راکٹ بھیجنے کا تجربہ کامیاب رہا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ غائم 100نامی راکٹ جسے ایرواسپیس آرگنائزیشن آف دی اسلامک ریولیشنری گارڈ کور نے بنایا ہے اور تین اسٹیج سولڈ فیول سیٹلائٹ لاونچر ہے۔ غائم 100 80کلوگرام وزنی سیٹلائٹ لے جانے کے قابل ہے اور یہ مدار میں500کلومیٹر دور تک جاسکتا ہے۔ ایران نے 2020میں ملٹری سیٹلائٹ مدار میں بھیجا تھا۔ جس پر امریکا کا شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید