• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رجسٹرار نے سپریم کورٹ کے ججز کو تسلی دینے کی کوشش کی، فواد چوہدری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر و سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری نے سپریم کورٹ کی جانب سے سینیٹر اعظم سواتی کے دعوے کو مسترد کرنے کے اقدام کو محض تسلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس طریقے سے جوڈیشل کمپلیکس میں اعظم سواتی کی ویڈیوز بنائی گئیں تو پتا نہیں وہاں کتنے ججز رہے ہیں جس کا مطلب ہے کہ ججز کی بھی ویڈیوز ہونگی۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں پریس کانفرنس اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کیا۔

 ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے لکھا کہ رجسٹرار نے سپریم کورٹ کے جج صاحبان کو تسلی دینے کی کوشش کی ہے کہ سر یہ تو ساتھ والے کمرے ہیں ، آپ کے کمروں میں کیمرے نہیں لگے۔

 فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ملک کی کیا حالت ہو گئی ہے ، جہاں وزیر اعظم کا دفتر گھنٹہ گھر چوک بن جائے باقی کسی جگہ کا کیا تقدس رہنا ہے؟

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جس طریقے سے جوڈیشل کمپلیکس میں اعظم سواتی کی ویڈیوز بنائی گئیں تو پتا نہیں وہاں کتنے ججز رہے ہیں جسکا مطلب ہے کہ ججز کی بھی ویڈیوز ہوں گی۔

 فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی پیشکش کو ہم نے تسلیم کرلیا ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک اچھی تجویز ہے، مگر ہم سمجھتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن سے پہلے ان تین لوگوں کو مستعفی ہونا چاہیے کیونکہ ان کے استعفے کے بغیر تحقیقات درست سمت میں آگے نہیں بڑھ سکتی۔

اہم خبریں سے مزید