• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، عمران خان قاتلانہ حملے کیخلاف تحریک انصاف نے احتجاج کیا

پشاور (وقائع نگار) سابق وزیر اعظم عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف تحریک انصاف نے پشاور میں احتجاج کیا احتجاج کے دوران شدید نعرے بازی کی گئی قاتلانہ حملے کے خلاف احتجاج کی قیادت تحریک انصاف کے رہنماء زبیر قریشی سمیت دیگر مقامی رہنماؤں نے کی احتجاجی مظاہرے کے باعث ہشتنگری ، جی ٹی روڈ ، ارد گرد کے شاہراؤں پر ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا مظاہرین ریلی کی شکل میں شیخ آباد ، جی ٹی روڈ ، چارسدہ روڈ سمیت مختلف مقامات سے ہشتنگری چوک میں جمع ہو ئے ریلی سے خطاب کرتے ہو ئے مقررین نے کہاکہ سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے لئے ہماری جان بھی حاضر ہیں عمران خان کے مارچ پر ہونے والے فائرنگ شدید مذمت کرتے ہیں یہ ایک بزدلانہ کارروائی ہے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی صحت اوران کے دیگر ساتھیوں کی صحت کے لئے دعاء گو ہیں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت اس واقعہ کی انکوائری کرے اس میںملوث عناصر کو فوری طور پر سخت سے سخت سزا دی جائے اللہ پاک عمران خان اور پارٹی ورکرز کو اپنے حفظ امان میں رکھے تحریک انصاف کے کارکن ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہیں اس قسم کے حربوں سے ہم نہیں ڈرتے تحریک انصاف کا حقیقی آزاد ی مارچ پر فائرنگ ہمیں ڈرانے کے لئے کیا گیا ہے تاہم ہم ڈرنے والے نہیں اور ہمارا حقیقی لانگ مارچ کامیاب ترین ہو گا سیاسی شخصیات پر حملے کے پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی ہونی چاہئے عمران خان کے لئے ہماری جان حاضر ہیں خیبر پختونخوا کے کارکن ہر وقت عمران خان کی حفاظت کے لئے موجود رہیں گے۔
پشاور سے مزید