• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری بابر حسین نے ملتان کینٹ کی تعمیر و ترقی کیلئے ناقابل فروش خدمات سرانجام دیں، ممبر کینٹ بورڈ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ممبرکینٹ بورڈ محمد یعقوب شیرا نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسر چوہدری بابرحسین نے ملتان تعیناتی کے دوران پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ سٹیشن کمانڈر کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کے ذریعے شہریوں کی سہولیات میں ریکارڈ اضافہ کیا اور ملتان کینٹ کی تعمیر وترقی کے لیے ناقابل فراموش خدمات سر انجام دیں،انہوں نے ان خیالات کا اظہار ملتان سے ٹرانسفرہونے والے کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسر چوہدری بابرحسین سے ان کے آفس میں الوداعی ملاقات کے دوران کیا، انہوں نےچوہدری بابر حسین کی خدمات کے اعتراف میں انہیںسووینئر بھی پیش کیا۔
ملتان سے مزید