ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان اور بنگلہ دیش کی انڈر 19 ٹیموں کے مابین چار روزہ میچ کا تیسرا روز پاکستانی بلے بازوں کے نام رہا، کپتان سعد بیگ اور وہاج ریاض کی سنچریاں، بنگلہ دیش کو 411 رنز کا ہدف، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چار روزہ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے 54 رنز دو کھلاڑیوں کے نقصان پر اپنی دوسری اننگزکا جارحانہ انداز میں آغاز کیا، اس سے قبل بنگلہ دیشی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 161رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، تیسرے روز کے کھیل کی خاص بات پاکستان ٹیم کے کپتان سعد بیگ اور وہاج ریاض کی سنچریاں رہیں، پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 347 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور بنگلہ دیش کو411 کا ہدف دیا،بنگلہ دیش کی جانب سے شہاب جیمز سب سے کامیاب بولر رہے انہوں نے 24 رنز کے عوض4 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی،آخری روز بنگلہ دیش کو 411 رنز کے ہدف کے تعاقب میں351 مزید رنز درکار ہیں اس کی 9 وکٹیں باقی ہیں۔