اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس آف پاکستان،مسٹر جسٹس عمر عطاء بندیال نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججوں کی مستقلی کا جا ئزہ لینے کے لئے آج جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا ہے ۔اجلاس میں جن فاضل ججوں کو مستقل کرنے کے لئے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیاجائے گاان میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان،جسٹس ارباب محمد طاہر اورجسٹس سمن رفعت امتیاز شامل ہیں۔