• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں ماہ دنیا کی آبادی 8ارب، 2080تک 10 ارب ہونیکا اندیشہ

اقوام متحدہ (اے ایف پی ) دنیا کی آبادی 8 ارب تک پہنچ گئی اور اس میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے تاہم اس کی رفتار سست ہے، اقوام متحدہ کے پاپولیشن ڈویژن کے تخمینے کے مطابق 1950میں مردم شماری کے وقت دنیا کی آبادی ڈھائی ارب تھی جس میں تین گنا اضافہ ہو چکاہے ۔اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کی رائیل اسنو کا کہنا ہے کہ 1960کی دہائی میں آبادی میں اضافے کی رفتار سست پڑگئی، آبادی میں اضافے کی سالانہ شرح 1962سے 1965کے درمیان 2.1فیصد اور2020میں شرح ایک فیصد اور یہ شرح 2050تک مزید گھٹ کر نصف فیصد تک آسکتی ہے کیونکہ شرح تو لیدمسلسل گرتی جا رہی ہے طبعی زندگی یا عمر کی حد میں اضافے اور بچے پیدا کرنے کی عمر کے حامل افراد کی تعداد میں اضافے سے آبادی 2030تک 2.5ارب ہوجائیگی 2050تک یہ بڑھ کر 9.7ارب اور 2080کی دہائی میں 10 ارب تک پہنچ جائیگی تاہم آبادی کے اعداد و شمار میں تضاد پایا جاتا ہے او ر مختلف اعداد و شمار دیئے جارہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید