ملتان(سٹاف رپورٹر )سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر غلام یسیٰن نے شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سعید احمد کو ہائیکورٹ ملتان ڈسپنسری میں ٹرانسفر کردیا ہے جبکہ ڈاکٹر سعید احمد نے کہا کہ میرا ٹرانسفر انتظامی بنیادوں پر نہیں کیا گیا ،انہوں نےاعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔