ملتان(سٹاف رپورٹر) شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں صحت سہولت کارڈ پر شعبہ امراض چشم کے مریضوں کے آپریشن لینز کی عدم دستیابی کی شکایات سامنے آئی ہیں ، جس پر دور دراز سے آئے ہوئے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ایم ایس ڈاکٹر شاہد ریاض نے موقف میں کہا کہ لینز کی کمی کی وجہ سے صحت سہولت کارڈ پر آنکھوں کے اپریشن رکے ہوئے ہیں لینز کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔