لاہور(خصوصی رپورٹر) گوجرانوالہ ریجن میں کالے ریچھ اور بندر کے غیرقانونی قبضے، پاڑہ ہرن، فالکن، مرغابی اور فاختہ کے غیرقانونی شکار اور کاروبار پر 44چالا ن مرتب کئے گئے اور 38مقدمات میں چار لاکھ پانچ سو روپے جرمانہ وصول کیا گیا ۔ بندروں کو وائلڈلائف پارکس جبکہ کالے ریچھ کو اسلام آباد وائلڈلائف مینجمنٹ بورڈ تحویل میں دیاگیاجہاں اسے بحالی سنٹر میں رکھا گیا ہے 6مقدمات زیر التواء ہیں۔