• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باہر اسکرین لگوا دیتے ہیں، دعا سیمی فائنل پاکستان جیتے، چیف جسٹس

اسلام آباد( نیٹ نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا چرچا سپریم کورٹ کی سماعتوں کے دوران بھی ہوتا رہا ۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ باہر سکرین لگوا دیتے ہیں، دعا ہے سیمی فائنل میں پاکستان جیتے ۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی خصوصی بنچ نے نیب قانون میں حالیہ ترامیم کیخلاف کیس کی سماعت کی، اس دوران پاکستان کے سیمی فائنل کا خوب چرچا ہوا، وکلا نے بھی نیب ترامیم کیس ملتوی کرنے کی درخواست کردی، سپریم کورٹ کے کورٹ روم نمبر 1 میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوئی۔

سیمی فائنل کی وجہ سے نیب ترامیم کیس 2روز تک ملتوی کرنے پر وکلا معترض، وکیل مخدوم علی خان نے چیف جسٹس سے استدعا کی کہ آج ایک بجے پاکستان کا سیمی فائنل ہے، اس وقت کیس کی سماعت نہ رکھیں۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے لاعلمی کا اظہار کیا کہ مجھے تو اس بارے میں معلوم ہی نہیں تھا، چیف جسٹس نے وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ سیمی فائنل کی وجہ سے آج کیس کی سماعت ہی نہ رکھیں؟دوسری جانب وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ کیس پہلے ہی التواء کا شکار ہے، جس پر جسٹس منصور نے خواجہ حارث کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ حارث صاحب آج کا دن چھوڑ دیں، آپ بھی کرکٹ کے شیدائی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید