کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے زیادتی ،قتل اور تشدد کے جرم میں ٹرائل کورٹ سے سزائے موت پانے والے 3 مجرمان کو رہا کردیا،۔بھارتی میڈیا کے مطابق روی کمار،راہول اور ونود نامی شہریوں کو 2012ء میں 19 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی، تشدد اور قتل کے جرم میں ٹرائل کورٹ نے2014ء میں سزائے موت سنائی تھی، 19سالہ مقتولہ کے والدین نے کہا ہے کہ فیصلے سے مایوسی ہوئی، اس طرح کے فیصلوں کے بعد عدالتی نظام پر کون اعتبار کرے گا ۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دہلی کی ہائی کورٹ نے بھی تینوں مجرمان کی سزاؤں کو برقرار رکھا تھاتاہم گزشتہ روز سپریم ک رٹ نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے تینوں کو رہا کردیا۔مقتولہ 19سالہ لڑکی کے والدین نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے ہمیں توڑ کرر کھ دیا ہے ، انہوں نے انڈین ٹی وی کو بتایا کہ ہم شدید صدمے میں ہیں، ہم سپریم کورٹ امید کیساتھ آئے تھے تاہم عدالت نے ہمیں مایوس کیا ہے ، اگر قانون اس طرح سےفیصلے کرے گا تو پھر عدالتی نظام پر کون اعتبار کرے گا، انہوں نے ملزموں کیخلاف قانونی کارروائی جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا ۔