• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، اقدام قتل کے ملزم کی درخواست منظور، رہائی کا حکم

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے اقدام قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت درخواست منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک پر مشتمل بنچ نے ملزم کی جانب سے ارباب یاسر عرفات ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر ضمانت درخواست کی سماعت کی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نورا جان نے ساتھی ملزم کے ساتھ ملکر مدعی مقدمہ احمد خان پر قاتلانہ حملہ کیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد تھانہ فقیر آباد کی پولیس نے ملزم کے خلاف دفعہ 324 کے تحت مقدمہ درج کرکے اُسے گرفتار کرلیا
پشاور سے مزید