اسلام آباد (خبر نگار) تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ارشد شریف شہید پر تشدد کی شہادتیں انتہائی قابل مذمت ہیں ، سپریم کورٹ ان معاملات پر متحرک کردار ادا کرے۔ ایک عمومی ردعمل کافی نہیں ہو گا۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ، اعظم سواتی پر جسمانی اور ذہنی تشدد اور ارشد شریف کی شہادت تینوں معاملات کی مکمل تحقیق سپریم کورٹ پر لازم ہے۔