• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیائی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی، اسحاق ڈار

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کیلئے 50کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ فنڈز رواں ماہ اسٹیٹ بینک منتقل ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ فنڈ ایشیائی ترقیاتی بنک کی کوفنانسنگ سے پاکستان کے لئے بریس پروگرام کے تحت دیئے جارہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید