کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے پی پی کی دعوت پرسندھ حکومت میں شام ہونے پر رضامند ہوگئی ہے، اس حوالے سے اگلے ہفتےمزید پیش رفت ہوگی.
ایم کیو ایم نے حالیہ دنوں میں پی پی سے اپنے کئی مطالبات پر مثبت یقین دہانی ملنے کے بعد حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے.
ایم کیو ایم کے ذرائع نے جنگ کو بتایا ہے پی پی نے ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں تین سے چار وزارتوں کے علاوہ دو معاون خصوصی کی بھی پیش کش کی جبکہ کراچی کے ایڈ منسٹریٹر کے علاوہ ضلع کورنگی، وسطی اور شرقی میں بھی ایم کیو ایم پاکستان کے ایڈ منسٹریٹرز لگائے جائیں گے۔
دونوں کے درمیان واٹر بورڈ، کے ڈی اے، ایس بی سی اے اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو میئر/ ایڈمنسٹریٹر کے ماتحت کرنے پر بھی اتفاق ہوگیا۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم شہباز شریف اور پی پی کے اہم ترین رہنما آصف علی زرداری نے اہم کردار ادا کیا ہے۔