بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا کیسز 6ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔24 گھنٹوں کے دوران 5ہزار 600کورونا کیسز رپورٹ ہوئے دوسری جانب چین میں کورونا کیسز میں اضافے کساد بازاری کے خدشات سبب تیل کی طلب میں کمی کے امکانات کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں انتخابات کے نتائج سے متعلق شکوک وشبہات نے بھی تیل کی قیمتوں پر اثر ڈالا ہے ۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 72سینٹ کمی کے بعد اس کی قیمت 92.20ڈالر ہوگئی جبکہ امریکی تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں ایک ڈالر کمی کے بعد 90.79ڈالر فی بیرل ہوگئی۔