• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ اقبال کا تحریک آزادی پاکستان میں نمایا ں کردار تھا، محمد غالب

برمنگھم (پ ر) سید مودودی فاونڈیشن کے چیئرمین محمد غالب نے اقبال ڈے کے موقع پر مفکر پاکستان، عالم اسلام کے عظیم شاعر اور رہنما ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کا تحریک آزادی پاکستان میں بڑا اہم اور نمایا کردار تھا ۔ان کا بانی پاکستان کے ساتھ بہت ہی قریبی تعلق تھا، تحریک پاکستان کو دو قومی نظریے میں تبدیل کرنے میں انہوں نے سید مودودیؒ کی خدمات حاصل کیں اور انہیں پٹھان کوٹ میں آنے کی دعوت دی اور سید مودودیؒ نے دو قومی نظریہ پیش کیا اور بانی پاکستان اور مسلمانوں نے اس نظریے کی بنیاد پر پاکستان بنانے کے لیے بھرپور تحریک چلائی۔ انہوں نے کہا علامہ اقبال کے بارے میں یہ رائے درست نہیں کہ وہ پاکستان کو ایک اسلامی ریاست بنانے کے حامی نہیں تھے۔ انہوں نے برصغیر کے علما کو بھی قائل کیا کہ پاکستان کا ایک الگ تصور اور ریاست صرف دو قومی نظریے سے ہی معرض وجود میں آسکتی ہے، اس پر تمام مسلمان متحد ہوجائیں گے ،مسلمانوں کا الگ وطن ہوگا تو آزادی سے اللہ کا نظام نافذ کرسکتے ہیں ورنہ متحدہ ہندستان میں ہندو اکثریت کی وجہ سے یہ خواب پورا نہیں ہوگا۔ محمد غالب نے کہا کہ بدقسمتی سے بانی پاکستان محمد علی جناح، تصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال اور دو قومی نظریے کے مصنف سید مودودی کی فکر اور خواب ابھی تک پورا نہ ہوسکا، اللہ کے نام پر بننے والے اس ملک پر 75 سال سے جاگیرداروں ، وڈیروں اور ڈکٹیٹروں نے قبضہ کر رکھا ہے جو اسلامی نظام کے راستے میں بڑی رکاوٹ ہیں، سیاست اور معیشت پر ان کا تسلط ہے، 40سا ل براہ راست آمریت کا راج رہا جو جمہوری قوتوں کے راستے میں اب بھی رکاوٹ ہیں اور برصغیر کے مسلمانوں نے جو قربانیاں دی تھیں، جس طرح کا وطن چاہتے ہیں، وہ ابھی تک حاصل نہ ہوسکا اور سیاسی اور معاشی بے انصافیوں کی وجہ سے ملک دو لخت ہوگیا، اس سے پوری قوم نے کوئی سبق نہیں سیکھا اور 75 سال گزر جانے کے باوجود ملک مسلسل عدم استحکام اور جمہوری، سیاسی اور معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔
یورپ سے سے مزید