• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے آواز سے 5؍ گنا تیز رفتار ہائپر سونک میزائل بنالیا

تہران (اے ایف پی) ایران کی جانب سے آواز سے 5؍ گنا سے زیادہ رفتار سے مار کرنے والے ’’ہائپر سونک بیلسٹک میزائل‘‘ تیارکرلیا ہے جبکہ اس دعوے پر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے تشویش کا اظہار کیاہے جوایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ اس کا تجربہ گزشتہ 5؍ نومبر کو کیا گیا جو فضائی دفاعی حصار کا توڑ کر سکتا ہے پاسداران انقلاب کور کے ایئرو اسپیس یونٹ کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کہا کہ ایران کا یہ نیا میزائل تمام میزائل شکن حصار توڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس اعلان پر آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
یورپ سے سے مزید