• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں 236 پاکستانی قید ہیں، وزارت خارجہ نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزارت خارجہ نے چین میں قید پاکستانیوں سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔وزارت خارجہ کی طرف سے تحریری جواب میں بتایا گیاچین میں اس وقت 236 پاکستانی قید ہیں جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں ، بیجنگ میں 121،شنگھائی میں 12 اور چنگدو میں 13پاکستانی قید ہیں ، گاونفشرو میں اس وقت 90پاکستانی قید ہیں ،پاکستان اور چین کے درمیان سزا یافتہ افراد کی منتقلی کا معاہدہ اکتوبر 2020میں نافذ العمل ہوا، معاہدے کے تحت 21 پاکستانیوں کے پہلے بیچ کی منتقلی کے لیے درخواست مارچ 2022 میں چینی وزرات انصاف کو دے دی ہے، پہلے بیچ کی منتقلی کی منظوری کے لیے پاکستانی مشن چینی حکام سے رابطے میں ہے۔
اہم خبریں سے مزید