• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، چیف ٹریفک آفیسر نےڈیوٹی میں غفلت برتنے پر تین اہلکاروں کو معطل کردیا

پشاور( کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر تین اہلکاروں کو معطل کردیا۔ جمعتہ المبارک کے روز چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے ہسپتال روڈ اور ا ندرون شہر مختلف بازاروں قصہ خوانی‘ خیبر بازار اور دیگر بازاروں کے دورے کئے۔ دورے کے دوران ٹریفک کی روانی‘ تجاوزات اور نو پارکنگ زونز کا جائزہ لیا۔ قصہ خوانی‘ خیبر بازار اور ہسپتال روڈ پر نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی اور تجاوزات قائم کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک اہلکاروں کی سرزنش کی اور موقع پر تین ٹریفک اہلکاروں کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا کہ ٹریفک کی روانی میں خلل کسی صورت برداشت نہیں جبکہ ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے افراد کسی قسم رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک حکام اور اہلکار ایمانداری سے ڈیوٹی انجام دیں اور اپنے پوائنٹس اور ایریا میں کسی کو تجاوزات قائم نہ کرنے سمیت نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پشاور سے مزید