• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں ڈینگی مریضوں نے پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کر لیا

پشاور (لیڈی رپورٹر) پشاور میں ڈینگی کی بگڑتی صورتحال پر حکومت کی خاموشی معنی خیز ہے مریضوں کو ہسپتالوں میں سہولیات نہیں مل رہیں ہیں جس کے باعث پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کیا جا رہا ہے حکومت کی ڈینگی کے حوالے سے پالیسیاں ناکام ہو گئی ہیں پشاور کے ہسپتالوں میں دیگر سہولیات بھی ناپید ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کی ممبر سٹی کونسل ناصرہ عبادت نے ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا ناصرہ عبادت کا کہنا تھا کہ ڈینگی وبائی صورت اختیار کر چکا ہے لیکن حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے خاموشی اختیار کی گئی ہے مریض علاج کے لئے مارے مارے پھر رہے ہیں ناصرہ عبادت کا کہنا تھا کہ تمام تر سہولیات موجود ہونے کے باوجود ہسپتالوں سے مریضوں کو علاج معالجے کے بغیر بھیجا جا رہا ہیپشاور کے ٹیچنگ ہسپتالوں بشمول خیبر تدریسی ہسپتال کی ایمرجنسی میں سہولیات کا شدید فقدان ہے،ایمرجنسی یونٹ میں آنے والے بیماروں کو میڈیکل ٹیسٹ،الٹرساونڈ کے لیے گھنٹوں انتظار معمول بن گیا ہے ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کو ہر دوسرے روزمیڈیکل ٹیسٹ دوبارہ کرنا پڑتا ہے جبکہ ایمرجنسی سمیت ہسپتال کہ ہر شعبہ میں فری میڈیکل ٹیسٹ کی سہولت میسر نہیں جس سے غریب مستحق عوام بری طرح متاثر ہورہے ہیں صوبائی حکومت فوری طور پر ڈینگی میڈیکل ٹیسٹ فری کرانے کے لیے اقدامات اٹھائے ہسپتالوں میں علاج کے لئے آنے والے افراد کو ہسپتال سے باہر ٹیسٹ اور علاج معالجے پر مجبور کیا جا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت محکمہ صحت کی جانب سے عوام کی حالت زار پر چشم پوشی کا نوٹس لے تاکہ ہسپتالوں پر عوام کا اعتماد بحال ہو۔
پشاور سے مزید