• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامسیٹس یونیورسٹی ایشیائی یونیورسٹیوں کی درجہ بندی میں 18 ویں نمبر پر آگئی

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کیو ایس ایشیائی یونیورسٹی رینکنگ کے مطابق جنوبی ایشیا کی پہلی 18 یونیورسٹیوں میں شامل ہو گئی جبکہ ایشیائی یونیورسٹیوں میں کامسیٹس کا 150واں نمبر ہے۔ کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ ایک ایسا نظام ہے جو کسی بھی یونیورسٹی کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کرتا ہے جس میں یونیورسٹی کے معیار تعلیم، سہولیات، جامعیت اور دیگر ضروریات کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد درجہ بندی کی جاتی ہے۔، ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد تبسم افضل نے اپنے پیغام میں اس سنگ میل کو حاصل کرنے میں فیکلٹی ممبران کی کاوشوں اور اہم کردار کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی کامیابی اس کے چانسلر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور سینیٹ کے وژن کی مرہون منت ہے۔
اسلام آباد سے مزید