• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈو محمد خان: پاک فوج کے حق میں واک کا انعقاد

ٹنڈومحمدخان(نامہ نگار) سول سوسائٹی کے نمائندوں کی جانب سے پاک فوج کے حق میں الفتح چوک سے سید شعبان شاہ بخاری کی قیادت میں واکنکالی گئی ۔جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے پہنچی اس موقع پر سول سوسائٹیکے نمائندوں سید شعبان شاہ بخاری، رازق خان،عدیل احمد بھٹی، اختر چیمہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ہماری جان ہے انہوں نے ملک وقوم کیلئے قربانیاں دیں اور حفاظت کی انہوں نے کہا کہ چند مفاد پرست اپنے مفاد کیلئے مختلف حربے استعمال کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کی ملک دشمن حرکتوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک وقومکی بقاء کے ساتھ پاک فوج سے محبت ہمارے دلوں میں ہے۔

سندھ بھر سے سے مزید