• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفاعی نمائش آئیڈیاز 15 سے 18 نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی، وزیراعظم افتتاح کرینگے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزی بیشن اینڈ سیمینار (آئیڈیاز 2022) کے ایونٹ میں ترکی، چین، نارتھ امریکا، ساتھ امریکا، یورپ، ایشیا اور فار ایسٹ ملکوں کی کمپنیوں کا تناسب 60فیصد جبکہ ملکی اداروں اور کمپنیوں کا تناسب 40فیصد ہے۔ تجارتی مندوبین کے علاوہ64ملکوں کے 285اعلی سطح کے مندوبین بھی نمائش کا دورہ کریں گے۔آئیڈیا2022کا گیارہویں ایڈیشن 15سے 18 نومبر 2022کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا۔ جس کا افتتاح وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کریں گے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل کو آرڈینیشن ڈیپو بریگیڈیئر نوید اعظم چیمہ نے پریس کانفرنس کی، ان کے ہمراہ ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ، ایم ڈی بدر ایکسپو اور دیگر بھی موجود تھے۔ انھوں نے بتا یا کہ اپنی روایت کے مطابق آئیڈیاز2022میں متعدد بے مثال سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائیگا جن میں جدید دفاعی ٹیکنالوجیز کا مظاہرہ، انٹرنیشنل سیمینار، آئیڈیاز کراچی شو، نیٹورکنگ اور بزنس ٹو بزنس ، بزنس ٹو گورنمنٹ ملاقاتوں کے ذریعے کاروبار کی توسیع کے مواقع شامل ہیں۔ آئیڈیاز 2022عالمی دفاعی صنعت کو اپنی جدید اختراعات اور ٹیکنالوجیز دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع فراہم کریگی۔ سینئر سول، تجارتی اور ملٹری وفود بڑی تعداد میں اس ایونٹ میں شرکت کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید