کراچی ( سہیل افضل ) کسٹمز انٹیلی جنس لاہور کا اسمگلنگ کے خلاف بھر پور آپریشن،اکتوبر میں ایک ارب17 کروڑ کی مصنوعات ضبط کیں جو کہ گذشتہ سال اکتوبر کی نسبت 191 فیصد زیادہ ہے ،اے ایس او انچارج لاہور کے مطابق ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس فیض احمد چدھڑ نے اسمگلنگ کے خلاف شفاف پالیسی بنا کر، زیرو ٹالرنس،کی ہدایت کی ہے جس کے بعد اکتوبر میں ڈائریکٹوریٹ نے اسمگلنگ کے خلاف بھرپور آپریس کئے ہیں ،اے ایس او کی کاروائیوں میں ایک ماہ کے دوران 33کیس رجسٹرڈ کر کے ان مقدمات کی اشیاء ضبط کی گئیں ہیںضبط کی گئی مصنوعات میں 39کروڑ 95لاکھ مالیت کا 89ہزار 459کلو گرام غیر ملکی فیبرکس،29کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی الیکٹرونکس مصنوعات ،11کروڑ 30لاکھ روپے کا آفس اور گھریلو فرنیچر،8کروڑ 45 لاکھ روپے مالیت کی قیمتی گاڑیاں،6کروڑ 70لاکھ کی کاسمیٹک مصنوعات،4کروڑ روپے کے غیر ملکی شوز، کے ساتھ آٹو پارٹس ،کراکری ،چھالیہ اور سگریٹ وغیرہ شامل ہیں تمام سامان کی مجموعی مالیت ایک ارب17 کروڑ سے زیادہ ہے ۔