راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سابق ایم پی اے سردار اقبال نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کیخلاف الیکشن لڑونگا۔ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ 10نومبر کی رات پچیس تیس بندوں نے میری ملکیتی زمین پر قبضہ کیلئے بورنگ شروع کروا دی۔ 15اور پھر تھانہ چکری ایف آئی آر کیلئے درخواست دی لیکن ایکشن نہیں لیا گیا۔ مجھے اور میری فیملی کو جان کو خطرہ ہے‘ اگر انہیں کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار چوہدری نثار ہوگا۔ دوسری جانب سابق ایم پی اے چوہدری وقار علی خان نے کہا کہ سردار اقبال چوہدری نثار کے فرسٹ کزن نہیں‘ ضلع اٹک کے رہائشی ہیں‘ تمام کہانی بے بنیاد اور سیاسی تنہائی دور کرنیکی کوشش ہے۔