• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس، اسحاق ڈار کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد ( کورٹ رپورٹر ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں شریک ملزم وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے دیگر دو درخواستوں پر نیب سے جواب طلب کرلیا۔ پیر کو سماعت کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار عدالت پیش ہوئے، اس موقع پر لیگی رہنماء ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور دیگر بھی موجود تھے ، دوران سماعت اسحاق ڈار کی جانب سے حاضری سے مستقل استثنیٰ ، ڈی اٹیچمنٹ اور بریت کی الگ الگ درخواستیں دائر کی گئیں ، عدالت نے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی جبکہ ڈی اٹیچمنٹ اور بریت درخواستوں پر جواب کے لئے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی ۔
اہم خبریں سے مزید