• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں دودھ کی قیمت 160 روپے لیٹر مقرر، عوام کا شدید ردعمل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں ایک مرتبہ پھر دودھ کے ریٹ میں خود ساختہ اضافہ کرتے ہوئے نرخ فی لیٹر160روپے مقرر کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ڈیری فارمز کی جانب سے دودھ کے نرخوں میں خود ساختہ اضافے کے بعد نئے نرخ 160روپے فی لیٹر مقرر کر دئیے گئے ہیں ۔ دو ماہ قبل بھی دودھ کے نرخو ں میں خود ساختہ اضافہ کرتے ہوئے فی لیٹر125 روپے سے بڑھا کر150 روپے کر دئیے گئے تھے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے فی لیٹر135روپے نرخنامہ جاری کیا جس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا اور اب ایک مرتبہ پھر دودھ فی لیٹر 160روپے کردیا گیا ہے، اس حوالے سے ملک شاپس مالکان کا کہنا ہے کہ وہ مہنگا دودھ خرید کر سستا فروخت نہیں کر سکتے ہم نے بارہا ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ ڈیری فارمز کو سرکاری نرخنامے کا پابند بنایا جائے لیکن تا حال ضلعی انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ ہمیں ڈیری فارمز سے جس نرخ پردودھ فراہم کیا جائے گا اسی تناسب سے ہمیں اسے صارفین پر فروخت کرتے ہیں جبکہ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اوردودھ فروشوں کی ملی بھگت کا خمیازہ عام آدمی کو بھگتنا پڑ رہا ہے دو ماہ کے دوران دودھ فی لیٹر35روپے اضافہ کیا گیا ہے اگر گرانفرونشوں کیخلاف کارروائی نہ کی گئی تو مارچ تک دودھ فی لیٹر200روپے ریٹ مقرر کر دیا جائیگا۔
کوئٹہ سے مزید