• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائی، 8 افراد گرفتار، 4 دکانیں سیل

کوئٹہ(خ ن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت اور عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطاء المنیم اور دیگر نے شہر کے مختلف علاقوں میں گراں فروشوں،منافع خوروں،سرکاری ریٹ کی خلاف ورزی کرنے اور تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8افراد کو گرفتار جبکہ 4دکانیں سیل کردیا گیا۔گراں فروشوں کے خلاف یہ کارروائیاں ائیرپورٹ روڈ،عالمو چوک، نواں کلی اور سرکی روڈ پر عوامی شکایات پر عمل میں لائی گئیں۔ سرکی روڈ پر چینی کے ڈیلروں کی جانب سے منافع خوری اور مہنگی چینی فروخت کرنے کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطاء المنیم نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے گوداموں کو سیل کردیا جبکہ ائیرپورٹ روڈ پر گراں فروشی اور تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر صدر کوئٹہ کی نگرانی میں کارروائی عمل میں لائی گئی۔
کوئٹہ سے مزید