• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کوڈرون طیارے فراہم کئے ہیں، ایران کا اعتراف

اکیوز( اے ایف پی) ایران نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ اس نے روس کو یوکرین پر حملے سے قبل ڈرونز فراہم کئے تھے یوکرین اور اسکے مغربی اتحادیوں نے الزام لگایا تھا کہ روس نے ایرانی ساختہ ڈرونز یوکرین پر حملے میں استعمال کے ہیں۔ جبکہ ایران مسلسل اس الزام سے انکار کرتا رہاہے۔ مگر گزشتہ روز ایران کے وزیر خارجہ حسین عامر عبداللہ حین نے کہا ہے کہ ڈرونز یوکرین جنگ سے قبل فروری کے مہینے میں دیئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’ہم نے کم مقدار میں ڈورنز فراہم کئے تھے مگر یہ یوکرین حملے سے پہلے کی بات ہے‘‘ روس نے ڈرونز کے زریعے یوکرین پر بارود برسائے تھے جس سے یوکرین کا انفرااسٹرکچر تباہ ہوا تھا۔ روسی حملے سے پچھلے مہینے تقریبا ایک تہائی یوکرین کو تباہ کردیا گیاتھا یوکرین نے اپنے شہریوں کو کہا تھا کہ پاور اسٹیشنز اور دیگر املاک جتنی توانائی بچاسکتے ہیں بچائیں۔ یوکرین کی سرکاری توانائی کمپنی نے کہا ہے کہ کیوزمیں ایڈشنل پاور راشنگ جبکہ ملک بھر کے دیگر ریجنز میں بھی توانائی کی راشننگ کی جائے۔
یورپ سے سے مزید