• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے مرکزی بنک کے اعلیٰ افسر کیخلاف کرپشن کی تحقیقات

بیجنگ(اے ایف پی) چین کے مرکزی بنک کے اعلیٰ افسر کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ چینی صدر زی جن پنگ کی بدعنوانی کیخلاف کریک ڈاؤن مسلسل جاری ہے۔ پیپلز بنک آف چائنا کے ڈپٹی گورنر فین یی فی کیخلاف قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور کرپشن کے خلاف تحقیقات کی جاری ہیں۔ سینٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپیکشن کے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی گورنر نے ایک لمبے عرصے سے جاری روایات کی خلاف ورزی کی تحقیقاتی ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرپشن کی وجہ سے 15لاکھ ملازمین متاثر ہوئے ہیں۔
یورپ سے سے مزید