• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3سو روپے من گنے سے چینی کی پیداواری لاگت 98 روپے کلو ہونے کا امکان

اسلام آباد (تجزیاتی رپورٹ:حنیف خالد)سو روپے من گنے سے چینی کی پیداواری لاگت 98روپے کلو ہونے کا امکان، پنجاب میں وزیر خوراک و توانائی سردار حسنین بہادر دریشک نے پنجاب کے کسانوں کیلئے اہم اعلان کے عنوان سے یہ ٹویٹ کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے گنے کی قیمت تین سو روپے فی من مقرر کر دی ہے۔ شوگر ملز کو گنے کی کرشنگ 25نومبر سے پہلے شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین چوہدری محمد ذکاء اشرف نے واضح طور پر کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے بلاشبہ گنے کی امدادی قیمت میں 75روپے فی من اضافہ کیا ہے مگر پنجاب میں شوگر ملز مالکان کی حکومت سے درخواست ہے کہ ملک میں چینی کا دس لاکھ ٹن فاضل سٹاک برآمد کرنے کی اجازت دے تاکہ اس برآمد سے وہ کاشتکاروں سے نئی فصل کا گنا خریدنے کے قابل ہو سکیں۔
اہم خبریں سے مزید