دوحا (جنگ نیوز) فیفا نے اعلان کیا کہ فٹ بال ورلڈکپ کے دوران اسٹیڈیمز میں شراب کی فروخت پر پابندی ہوگی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق فیفا کے ترجمان کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ میزبان ملک قطر کے حکام اور فیفا کے درمیان بات چیت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ الکوحل کے مشروبات فیفا فین فیسٹول، فین ڈسٹی نیشن اور لائسنس یافتہ دوکانوں پردستیاب ہوگی اور اسٹیڈیم کے اندر شراب کے سیل پوائنٹ ہٹا دیے جائیں گے ۔دوسری جانب قطرنے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئےہیا کارڈ رکھنے والے افراد اپنے 3 دوستوں کو بھی مدعو کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے پہلی شرط یہ ہے کہ آپ کے پاس ’ھیا‘ کارڈ ہو۔ 6 ماہ سے زیادہ کا ویزہ ہو۔ دوسری شرط یہ ہے کہ قطر میں قیام گاہ کی تصدیق جب کہ تیسری شرط 500ریال فیس کی ادائیگی ہے۔