کوئٹہ ( آئی این پی ) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی رہائی، سندھ سے پشتونوں کی بے دخلی کے خلاف پارٹی کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق آج کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاج کیا جائے گا، تمام یونٹ صدور، جنرل سیکرٹریز اور کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دو بجے پارٹی دفتر پہنچ کر وہاں سے جلوس کی شکل میں پریس کلب جائیں۔بیان میں کہاکہ آج 20نومبر کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں علی وزیر کی رہائی ، چمن بارڈر کی بندش ،کراچی میں پشتونوں کی کاروباری مشکلات اورخیبرپختونخوا میں امن وامان کے قیام کیلئے صوبہ بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے ۔ عوام ایسے ہی ہزاروں کی تعداد میں امن مانگنے نہیں نکلتے، وہ صرف امن چاہتے ہیں۔ وزیرستان میں کالے شیشوں میں لوگ پھر رہے ہیں، بھتے کی پرچیاں مل رہی ہیں، ویڈیوز آرہی ہیں۔ سوات کا ڈرامہ ختم ہوا تو وزیرستان کا ڈرامہ شروع کردیا گیا، یہ ڈرامے ختم کرنے ہوں گے۔ شہدا ءہمارا فخر ہیں۔