• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران مشرق وسطیٰ سے یوکرین تک خونریزی پھیلا رہا ہے، برطانیہ

لندن(زاہد انور مرزا )برطانیہ نے کہا ہے کہ ایران مشرق وسطیٰ سے یوکرین تک خونریزی پھیلا رہا ہے، برطانوی وزیر خارجہ نے بحرین میں ایک تقریب سے خطاب میں الزام عائد کیا ہے کہ ایران مشرق وسطیٰ سے یوکرین تک خونریزی پھیلا رہا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ نے بحرین کے دارالحکومت مناما میں ہونے والی ایک ڈائیلاگ کانفرنس سے خطاب میں ایران اور روس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے دونوں کو دنیا کے امن کیلئے خطرہ قرار دیا۔ برطانوی وزیر خارجہ جیمس کلیورلی نے ایران پر مشرق وسطی سے یوکرین تک خونریزی پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے جارحانہ عزائم کا مقابلہ کرنے کیلئے اتحادیوں کو مل کر کام کرنا چاہئے۔ جیمس کلیورلی نے مزید کہا کہ ایران کے پاس جوہری توانائی کی طاقت اور زیادہ مضبوط ہوچکی ہے اور وہ اپنے ہتھیاروں کو پھیلاؤ بھی کر رہا ہے جس سے پورے یورپ کو خطرہ ہے۔برطانوی وزیر خارجہ نے صدر ولادیمیر پوٹن کی جارحانہ پالیسی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے روس کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیا۔ جیمس کلیورلی نے مزید کہا کہ روس کی یوکرین میں جارحیت سے دنیا کو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس سے جنگ زدہ ممالک شام، یمن اور لبنان سب سے زیادہ مشکلات میں ہیں جو پہلے ہی انسانی ہمدردی کی ہنگامی صورتحال اور اقتصادی بحران میں پھنسے ہوئے تھے۔ ایران پہلے تو اس الزام پر خاموشی اختیار کئے رکھی تاہم بعد میں ایرانی وزیر خارجہ نے روس کو ڈرونز کی فروخت کو تسلیم کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ جب یہ ڈرونز فراہم کئے گئے تو یوکرین جنگ کا دور دور تک پتہ نہ تھا۔

یورپ سے سے مزید