• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برآمد سے ملک میں چینی کی قلت ہو نہ قیمت بڑھے، مالکان سے یقین دہانی لی جائیگی

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ، کامرس رپور ٹر) چینی کی برآمد کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ آج پیر کو کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شوگرملز مالکان کیساتھ آج اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں چینی کی برآمد اور دستیابی سے متعلق تجاویز پر غور کیا جائے گا ملز مالکان سے یقین دہانی حاصل کی جائیگی کہ برآمدسےملک میں چینی کی قلت ہونہ قیمتوں میں اضافہ ہو،وزیر خزانہ شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطالبات سنیں گےاور اضافی چینی کی برآمد کی اجازت دینے یا نہ دینے پر غور کیا جائےگا، ذرائع نے بتایاکہ شوگرملز ایسوسی ایشن کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں گے تاہم یہ یقین دہانی حاصل کی جائے گی کہ اس سے ملک میں چینی کی قلت پیدا نہ ہواور چینی کی قیمتوں میں بھی اضافہ نہ ہو،شوگرملز ایسوسی ایشن کامطالبہ ہےکہ 10لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔
اہم خبریں سے مزید