جدہ (شاہد نعیم، این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ بھی سی پیک طرز کا اقتصادی تعاون قائم کرنا چاہتے ہیں، ملک کے ڈیفالٹ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، تحریک انصاف کے پھیلائے گئے جھوٹ میں کوئی حقیقت نہیں ہے، چھ ماہ کے دوران ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔پاکستان قونصلیٹ جدہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ گزشتہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت داؤ پر لگی تھی۔