پشاور(جنگ نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے معاون خصوصی بیرسٹر سیف نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی )اورحافظ گل بہادر گروپ کے درمیان صلح کیلئے کرداراداکرنے کی پیشکش کردی ۔ایک انٹرویو میں ان کا کہناتھاکہ حافظ گل بہادر گروپ جنگ بندی کرکے حکومت کے ساتھ بات چیت کرے ‘بندوق کے ذریعے پاکستان پر قبضہ ممکن نہیں ‘بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھاکہ ہم افغانستان گئے ‘مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ‘مفتی نورولی نے جون میں سیز فائر کا اعلان کیا تاہم کچھ غلط فہمیوں اوروجوہات کی بناء پر سیز فائر برقرار نہ رہ سکا۔ بیرسٹرسیف کا کہنا تھاکہ ان کے کردار کے بارے میں سراج الدین حقانی اور ٹی ٹی پی سے پوچھ لیں ۔انہوں نے حزب اسلامی کیساتھ ڈاکٹرنجیب کیخلاف جہاد کیا۔