• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ کا روس اور چین سے مقابلے کیلئے ہائپر سونک ہتھیار کی تیاری تیز کرنے کا عندیہ

نیویارک (نیوز ڈیسک)امریکا نے ہائپر سونک ہتھیاروں میں چین اور روس کی برتری کا اعتراف کرتے ہوئے ان ہتھیاروں کی تیاری تیز کرنے کا عندیہ دیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے نے ملکی بحریہ کے سٹریٹجک سسٹمز پروگرام کے ڈائریکٹر، وائس ایڈمرل جانی وولف کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ چین اور روس نے ایسے ہتھیار تیار کیے ہیں جو امریکا کے پاس نہیں تھے،ہم بھی مقابلے کے لیے ان ہتھیاروں کے جائزے اور اس بارے تحقیق کی رفتار بڑھانے کو تیار ہیں،تاہم ہمارے پاس ان کا کوئی خریدار نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہائپر سونک ہتھیاروں کے فروغ کے لیے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے امریکی فوج نے گزشتہ ماہ دو ہائپر سونک میزائل تجربات بھی کیے کیونکہ چین اور روس ایسے ہتھیار تیار کرچکے ہیں جو ہمارے پاس نہیں۔ادھر، کانگریشنل ریسرچ سروس کے مطابق پنٹاگون نے یکم اکتوبر کو شروع ہونے والے نئے مالی سال میں اس مد میں تحقیق کے لیے 4.7 ارب ڈالر کی درخواست کی جو گزشتہ مالی سال کی رقم( 3.8 ارب ڈالر) سے زیادہ ہے۔
یورپ سے سے مزید