لاہور(نمائندہ جنگ ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ تسنیم نامی شخص کو نہیں جانتا لیکن حقیقت کھل گئی وہ دو نمبر آدمی ہے، پاکستان کا ایک ہی غربت جہالت لیڈر لیس مسئلہ ہے، پاکستان کو سب سے پہلے ایشو پیدا ہوا وہ آج تک حل نہیں ہوا، بیوروکریسی اور اسٹیبلشمنٹ نے مل کر ملک تباہ کر دیا ،عمران خان یا نوازشریف سے کوئی گلہ نہیں۔ یہ باتیں انہوں نےگذشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ان لوگوں کو سوٹ کرتا تو جتوا دیتے ہیں عمران خان سے ذاتی اختلافات نہیں ہیں ،نوازشریف اور عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کی لیکن کردار کو آگے لے کر چلنا ہوگا،جب سیاستدانوں کا کردار مضبوط ہوگا تو ملک چلے گا۔