• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کا نیول، ایئر ہیڈ کوارٹرز، کور ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک ) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیول، ایئر ہیڈ کوارٹرز، کورہیڈکوارٹر زراولپنڈی کا دورہ کیا اورپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی، فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ملاقاتیں کیں اورفضائی اور بحری سرحدوں کے تحفظ کے لئے پاک فضائیہ اور بحریہ کے کردار کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر)کے مطابق اپنے الوداعی دوروں کے دوران سپہ سالار نے اسلام آباد میں نیول اور ایئر ہیڈ کوارٹرز اور کورہیڈکوارٹر زراولپنڈی کا دورہ کیا۔

نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آرمی چیف نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں پرنسپل اسٹاف افسران سے ملاقات کی

بیان کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کے دوران آرمی چیف نے پاکستان کی سمندری سرحدوں کے تحفظ میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

اہم خبریں سے مزید