• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا فیصلہ آج سنائے گا

کراچی (این این آئی)کراچی میں بلدیاتی انتخابات کب تک ہوں گے الیکشن کمیشن اس حوالے سے محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کئی بار ملتوی ہوچکے ہیں اب الیکشن کمیشن اس حوالے سے منگل کو فیصلہ سنائے گا کہ شہر قائد میں بلدیاتی الیکشن کب تک ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ 15 نومبر کو محفوظ کیا تھا۔اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے بلدیاتی انتخابات کے التوا کے خلاف جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو دو ماہ میں کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا حکم دے چکی ہے۔

اہم خبریں سے مزید