• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی جماعتوں نے تصادم کا راستہ اختیار کیا تو سب کو گھر جانا پڑیگا، سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے تصادم کا راستہ اختیار کیا تو ماضی کی طرح سب کو گھر جانا پڑے گا،حکمرانوں کی پالیسی ڈنگ ٹپاؤ کے علاوہ کچھ نہیں، ہر سال ڈھائی لاکھ نوجوانوں کو روزگار نہیں ملتا، حکمران جماعتیں جنرل کی تعیناتی کے لیے دست و گریبان ہیں۔ جمہوریت کی مضبوطی پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کی ترجیحات میں شامل نہیں، بلدیاتی الیکشن نہیں کروائے گئے جہاں ہوئے وہاں بلدیاتی نمائندوں کے پاس اختیارات نہیں، بلوچستان کی مثال سب کے سامنے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ بے انتہا وسائل کے باوجود آج ملک کا کاشتکار، مزدور، دیہاڑی دار، سرکاری ملازم سمیت سب پریشان ہیں۔
اہم خبریں سے مزید