• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان قتل سازش، تانے بانے لندن سے ملتے ہیں، شیریں مزاری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف قتل کی سازش کے تانے بانے اب اسلام آباد کے بعد لندن سے بھی ملتے ہیں ، قاتلانہ حملے کے ذمہ دار کے طور پر نامزد کردہ تین افراد کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی جا سکتی ، مسلح افواج کے سپریم کمانڈر صدر پاکستان کو سرعام دھمکیاں دی گئیں ، شہباز شریف ، رانا ثنا اللہ اور میجر جنرل فیصل کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے سے کون روک رہا؟ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ پاکستان میں اس سازش کی نگرانی کرنے والے کرداروں کا نام ایف آئی آر میں نہیں لیا جا سکتا۔ شیریں مزاری نے استفسار کیا کہ شہباز شریف، رانا ثنا اللہ اور میجر جنرل فیصل کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے سے کون روک رہا ہے؟ انہوں نے مزید لکھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ان پر قاتلانہ حملے کے ذمہ دار کے طور پر نامزد کردہ تین افراد کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی جا سکتی اس تمام معاملے میں پریشان کن سوالات اٹھتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید