• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین اور قطر میں دنیا کے سب سے طویل گیس سپلائی معاہدے پر دستخط

دوحہ ( اے ایف پی) قطر انرجی نےایسے وقت میں چین کے ساتھ 27سالہ قدرتی گیس کی فراہمی کے معاہدے کو ’’ طویل ترین‘‘ قرار دیا ہے جب قطر نے ایشیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کیاا ور یورپ متبادل ذرائع کی تلاش میں ہے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق قطر انرجی نے کہا کہ ریاستی توانائی کمپنی اپنے نئے نارتھ فیلڈ ایسٹ پروجیکٹ سے سالانہ 40لاکھ ٹن مائع قدرتی گیس چائنا پیٹرولیم اینڈ کیمیکل کارپوریشن (سینوپک) کو بھیجے گی۔قطر کے وزیر توانائی اور قطر انرجی کے چیف ایگزیکٹو سعد شیریدہ الکعبی نے کہا کہ یہ معاہدہ ’’ایل این جی انڈسٹری کی تاریخ میں گیس کی فراہمی کا سب سے طویل معاہدہ ہے‘‘۔چین، جاپان اور جنوبی کوریا کی قیادت میں ایشیائی ممالک قطر کی گیس کی اہم منڈیاں ہیں، جو یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے یورپی ممالک تیزی سے تلاش کر رہے ہیں۔یورپی ممالک کے ساتھ مذاکرات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ جرمنی اور دیگر ایشیائی ممالک کے ساتھ طویل مدتی معاہدوں پر دستخط کرنے میں ناکام رہے ہیں۔نارتھ فیلڈ قطر کی جانب سے 2027 تک مائع قدرتی گیس کی پیداوار کو 60 فیصد سے زیادہ بڑھا کر 126 ملین ٹن سالانہ کرنے کے وسط میں ہے۔
اہم خبریں سے مزید